0

چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو پانی، خوراک اور ادویات پہنچا دی گئیں

109 Views

بٹگرام: بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو پانی اور خوراک و ادویات پہنچا دی گئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا پہلا راونڈ مکمل کر لیا گیا، کمانڈوز ہیلی کاپٹر سے بندھی طویل رسی کے لٹک کر فضا میں معلق چیئرلفٹ تک پہنچے اور بچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے انہیں پانی دیا، خوراک اور ادویات دیں، ادویات میں دل کی دھڑکن نارمل کرنے والی میڈیسن بھی شامل ہیں۔
اس دوران کمانڈوز نے چیئرلفٹ کی رسی کی پوزیشن کو جانچا کہ وہ کتنی دیر تک مزید بچوں سمیت افراد کا وزن برداشت کر سکتی ہے۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ بچوں کو امداد ملنے پر سہارا ملا اور ان کی امید کی ڈور مستحکم ہوئی۔ بچے صبح 8 بجے سے چیئرلفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، خوف کے سبب ان کے دل کی دھڑکن غیر متوازن تھی تاہم ادویات سے ان کی حالت سنبھلنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں