0

خیبر پختونخواہ کی نگران حکومت نے 5لاکھ مہارت یافتہ ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کی تیاری شروع کر دی

74 Views

پشاور: خیبرپختونخواہ کی نگران حکومت نے صوبے سے 5لاکھ مہارت یافتہ ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کی تیاری شروع کر دی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نگران صوبائی حکومت کی طرف سے ’خوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام‘ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت مذکورہ تعداد میں ورکرز کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے میں لوگوں کو تکنیکی تعلیم دے کر مختلف شعبوں میں مہارت دی جائے گی، جس کے بعد انہیں بیرون ملک ملازمت کے لیے بھجوایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’خوشحال خیبرپختونخوا ہ پروگرام‘کے تحت صوبے کے عوام کی فلاح کے لیے مزید کئی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں 25کے وی سولر سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کے ساتھ لوگوں کی بہبود کے لیے تمام سیکٹرز میں اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ پریس کلب میں سولر سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس سے پریس کلب کو بجلی کے بل کی مد میں سالانہ 20لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔ یہ سولر سسٹم 64لاکھ روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں