59 Views
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزائیں ناقابل قبول ہیں۔
سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ تنازع کے دو ریاستی حل کو قبول کرنے سے انکار اور فلسطینیوں کے لیے ریاست کے حق سے انکار ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے اپنی ریاست بنانے کے حق کو سب کو تسلیم کرنا چاہیے۔