0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔

94 Views

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہونے سے متعلق حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے ”تعلیمی ایمرجنسی“ لگا کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے، تعلیمی اداروں میں ڈبل شفٹ، ایکسلریٹڈ لر ننگ پروگرام اور مساجد کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے،مساجد میں تعلیم دینے کے لئے نئے گریجوایٹس اور انٹرمیڈیٹ بچے اور بچیوں کی خدمات حاصل کیں جائیں، اعلیٰ تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا جائے، ڈاکٹرز،انجینئر زاوردیگر شعبوں میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے والوں کو پاکستان کے اندر ہی ایسی سہولیات دی جائیں کہ وہ بیرون ملک نہ جائیں۔ وہ بدھ کو وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیر اہتمام تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان انسٹویٹ آف ایجوکیشن کی تعلیمی شماریاتی رپورٹ 22۔ 2021 میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا بتایا گیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد ہمارے لئے ایک چیلنج ہے،میٹرک کی سطح پر 44 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان بچوں کو سکولوں کے اندر لانے کے لئے مزید 50 ہزار سکولوں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں