63 Views
لاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز نے کہا ہے کہ واشنگٹن پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
آج لاہور میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا بہن ریاستوں کے تعلقات کے معاہدے کے تحت امریکہ کا مقصد صوبے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے خصوصاً گندم کی کٹائی میں امریکہ کی مہارت کو بروئے کار لانا چاہتی ہے۔
انہوں نے امریکا کے ساتھ تعلیم اور ہاؤسنگ کے شعبے میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔