یوم یکجہتی کشمیر پیر کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔
وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو اندرون و بیرون ملک منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
جس میں کہا گیا کہ ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔
شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 9:30 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ایونیس، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے ارد گرد پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔
اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں مباحثہ اور تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ریڈیو پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے۔