137

چیئرمین نیب نے تقرریوں اور تبادلوں پر فوری پابندی عائد کردی

65 Views

چئیرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حال میں کی گئیں تمام پوسٹنگز اور ٹرانسفرز پر عمل درآمد بھی فوری طور پر روک دیا جائے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بند یال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی تھی جبکہ نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلے اور تقرریاں روکے جائیں۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکیوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں