128

متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

52 Views

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ رد وبدل کے سلسلے میں جون کے مہینے سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 27 پاکستانی روپے تک کا ہوا ہے۔

جس کے بعد یو اے ای میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا جب کہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے تاحال متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔

تاہم چھوٹی گاڑیوں میں استعمال ہونے والا 91- ای پٹرول کی قیمت 3.96 درہم فی لیٹر رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 213 روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت نے پٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرکے 30 روپے فی لیٹر قیمت بڑھا دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں