205

یوٹیوب ایپ کی بدولت اب ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنا مزید آسان

115 Views

اس کے لیے ضروری ہے کہ ایپ اور انٹرنیٹ سے منسلک ٹی وی دونوں ہی ایک اکاؤنٹ سے جڑے ہوں۔ اس کے بعد آپ یوٹیوب ایپ کھولیں گے اور “Connect” پر کلک کیجئے۔ اس کے بعد ٹی وی پر یوٹیوب اسکرین نمایاں ہوجائے گا۔

یوٹیوب نے اس سال اپنی ایپ میں بہت سے تجربات اور تبدیلیاں کی ہیں لیکن یوٹیوب نے ’دوسرے یا سیکنڈ اسکرین‘ پر اپنی توجہ مرکوز کی تھی۔
اسی طرح ٹویٹر نے بھی ایپ کو ٹی وی سے جوڑنے کی کوشش کی ہے جبکہ فیس بک بھی اس پر غور کررہا ہے۔ لیکن اب یوٹیوب نے بازی لے جاتے ہوئے ایپ میں مزید سہولیات پیدا کی ہیں۔

تجزیہ نگاروں نے یوٹیوب کو ٹیلی وژن سے جوڑنے کے اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کئے ہیں جن کی بدولت دستاویزی فلم سے لے کر اپنے پسندیدہ ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ اب آپ کا فون ٹی وی سے جڑسکتا ہے اور اب یوٹیوب اسکرین کو براہِ راست اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور فون اس کا ریموٹ کنٹرول بھی بن سکتا ہے۔ اس طرح ویڈیو کی تفصیلات اور کمنٹس وغیرہ پڑھنے میں بھی آسانی ہوسکتی ہے۔

لیکن ان سب کے باوجود ابھی 13 کروڑ 50 لاکھ صارفین اپنے اسکرین پر یوٹیوب دیکھ رہے ہیں جس میں اب مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین نے ایپ کو ٹی وی پر دیکھنے کے عمل کو ایک نیا رحجان قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں