53 Views
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی پیانگ یانگ کی جانب سے اشتعال انگیز میزائل تجربات پر اتحادیوں کا ردعمل ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بیک وقت 8 میزائل تجربات جوہری ہتھیاروں کے حامل ملک کا اب تک سب سے بڑا تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے 8 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر میں داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیزی کا جواب اور اتحادیوں کی بروقت حملہ کرنے کی صلاحیت کا مظہر ہے
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا فوری طور پر ایسی کارروائیاں بند کرے جس کے نتیجے میں خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔