51 Views
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس نیٹو کی پروازوں کا بہانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مہینوں کے اندر ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلا روس بھیجیں گے۔
اس بات کا اعلان صدر پوٹن نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے روس کے دوران ایک ٹیلی وژن پروگرام میں کیا تھا۔ پوٹن نے بیلاروسی جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہوں۔
دریں اثناء بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی پڑوسی ممالک اور یورپی یونین کے ارکان پولینڈ اور لتھوانیا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
خیال رہے کہ روسی افواج 24 فروری کو یوکرین میں بیلاروس کے ذریعے داخل ہوئی تھیں اور دو مرکزی شہروں کے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ اب بھی یوکرین میں جنگ جاری ہے جس پر عالمی قوتوں نے روس پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔