103

رواں برس غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

54 Views

حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حج سیکورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے مقامات مقدسہ میں سیکورٹی فورسزنے سیکورٹی حصارقائم کردیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں