61 Views
گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں۔
20 سالہ شہروز کاشف کہتےہیں کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، سات ہزار پانچ سو میٹر بلندی پرمائنس 45 میں برف کھودکر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔
انہوں نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکےیہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے۔