126

گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آوٹ

66 Views

سری لنکن شہر گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی 222 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جس کے جواب قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم 2 وکٹوں پر 24 رنز بنائے۔

دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کے تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر چل دیئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھوکں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے انکا بھرپور ساتھ دیا، سری لنکا کو پاکستان پر 4 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 222 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں