189

حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی

95 Views

حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔
حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے، نظر ثانی درخواست پر آئینی نقطہ کی تشریح اور آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں