73 Views
امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ امریکا کو جوہری اثاثے محفوظ رکھنے کے پاکستان کے عزم اور صلاحیت پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے۔
دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی قونصلر ڈیرک شولے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔