116

دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں آرمی چیف اور عمران خان بھی شامل

67 Views

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر جو ایک آزادانہ تحقیقی، تدریسی اور اشاعتی ادارہ ہے۔ ہر سال 500 بااثر مسلمان شخصیات پر اپنی کتاب شائع کرتا ہے۔

سال 2023 کے لیے فہرست میں اوّل نمبر پر سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز جب کہ دوم پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای براجمان ہیں۔ اسی طرح تیسرا نمبر امیرِ قطر تمیم بن حمد الثانی اور چوتھے نمبر کے لیے ترکیہ کے صدر طیب اردوان حقدار قرار پائے۔
پانچواں نمبر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کا رہا۔ آٹھویں نمبر پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور دسویں نمبر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں۔

500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پاکستان کے ممتاز عالم دین تقی عثمانی ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم شہباز شریف، عمران خان، میر شکیل الرحمان، سلمان اقبال مولانا طارق جمیل، سراج الحق، الیاس قادری، ڈاکٹر عطاالرحمان اور ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی فہرست میں شامل بااثر 500 مسلم شخصیات کو 13 شعبہ ہائے زندگی سے شامل کیا جاتا ہے جن میں مذہب، سائنس، ٹیکنالوجی، خدمتِ خلق، سیاست اور آرٹ اینڈ کلچر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں