134 Views
ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق ایشیا، آسٹریلیا،شمالی امریکا، شمالی اور مشرقی یورپ سمیت جنوبی امریکہ کے کئی ممالک میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ دیکھا گیا ہے جبکہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق چاند طلوع ہونے کے بعد سب سے پہلے جزوی چاند گرہن گلگت میں شروع ہوا جو 4 بج کر 57 منٹ پر تھا۔ اس کے بعد کوئٹہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں بھی جزوی چاند گرہن نمایاں رہا۔
مختلف شہروں میں جزوی چاند گرہن کا دورانیہ بھی مختلف ہی تھا جو کسی بھی طرح دو گھنٹے سے زائد نہ تھا۔