111 Views
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئر لفٹ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افراد کو باحفاظت ریسکیو کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے ، ریسکیو اداروں کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی، نگران وزیراعظم نے ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کی جائیں۔