126 Views
ٹوکیو (اے پی پی۔ 28 اگست2023ء) جاپان کی مسلح افواج اور امریکی میرینز کی مشترکہ فوجی مشقیں اکتوبر میں مشرقی بحیرہ چین میں شروع ہوں گی۔
روسی خبر رساں ادارے نے جاپانی اخبار سنکئی شمبون کے حوالے سے بتایا کہ ریزولوٹ ڈریگن نامی فوجی مشقیں مشرقی بحیرہ چین میں واقع جزیرہ اوکیناوا اور کیوشو کے درمیان منعقد ہوں گی جن میں 2ہزار 320اہلکاروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔
فوجی مشقوں میں لینڈنگ، ہیلی کاپٹرز اور پرواز کی مدد سے فوجیوں و سامان کی ہنگامی منتقلی اور لائیو فائر مشقیں منعقد ہوں گی جن میں 155 ایم ایم ہووٹزر اور راکٹ لانچرز ہیمارز کا استعمال شامل ہے۔ واضح رہے کہ ریزولوٹ ڈریگن نامی فوجی مشقیں 2021 سے منعقد کی جارہی ہیں ،گزشتہ سال یہ مشقیں جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو اور ہونشو میں منعقد کی گئی تھیں۔