0

خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

81 Views

پشاور (28 اگست 2023ء) پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور،سوات،مالا کنڈ اور شبقدر میں زلزلہ آیا۔
اس کے علاوہ مہمند،ایبٹ آباد اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی طرح اٹک اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 اور گہرائی 184 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہند کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ یاد رہے کہ 6 اگست کو بھی لاہور،راولپنڈی اور پشاورسمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں مختلف اوقات میں ایک سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھت۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر تیمور خان نے امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اور 6 اگست کی درمیانی رات پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا جانے والا زلزلے کا جھٹکا ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ان کا ایمرجنسی کنٹرول روم صوبے کے تمام ضلعی دفاتر سے مسلسل رابطے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں