0

یوکرین میں دو طیاروں کے تصادم میں ہلاک 3 پائلٹوں کے نام جاری، تحقیقات کا آغاز

73 Views

ماسکو (28 اگست2023ء) یوکرینی حکام نے ملک کے مغربی حصے میں دو لڑاکا طیاروں کے ہوا میں ٹکرانے سے 3 پائلٹوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری اہنات نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ تحقیقات میں کتنا وقت لگے گا۔
یوکرین کی فضائیہ نے “ٹیلی گرام” میں اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ دو ’’ایل 39‘‘ فوجی طیارے جمعہ کو ملک کے مغرب میں زیتومیر کے علاقے میں جنگی مشن کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

یوکرینی فضائیہ کے 40 ویں ٹیکٹیکل ایوی ایشن بریگیڈ نے تصادم میں ہلاک ہونے والے 3 پائلٹوں کے نام بھی جاری کر دئیے ہیں۔ ان میں میجر ویاچسلاو منکا، میجر سرگئی پروکازین اور کیپٹن آندرے پِلشیکوف شامل ہیں۔ پِلشیکوف “گس” کے نام سے مشہور تھے۔بیان میں کہا گیا کہ پِلشیکوف بہادر اور اصول پسند آدمی تھا جس نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ واضح رہے ہلاک ہونے والے 3 پائلٹ روس کی جارحیت کے بعد سے یوکرین کے دفاع میں فضائی کارروائیوں میں شامل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں