0

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی سفیر بلوم کی ملاقات

73 Views

لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔

رہنماؤں نے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر بلوم نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں