0

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان اور ایران سے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے

71 Views

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کریں اور اپنے تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں دونوں فریقوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

انتونیو گوٹیرس نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام سیکورٹی خدشات کو خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق پرامن طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں