60 Views
پاکستان اور بیلجیئم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بات نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی خوشحالی کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کیں۔