0

پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی امیگرینٹس اور ڈرگ ٹریفکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا

59 Views

پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی سے حب تک مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا تھا۔ اربوں روپے کی منشیات، تیل اور روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع گوادر کے علاقوں جیوانی اور پسنی سے سمندری راستے سے منشیات اور اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور دیگر اشیاء کی کھیپ قبضے میں لے لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں