85 Views
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا جبکہ دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ڈاعش نے قبول کرلی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کابل میں اسکول کے باہر تین دھماکے ہوئے تھے جن میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔