129

کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں نے حجاب کے بعد ’بائبل‘ پر بھی تنازع کھڑا کردیا

79 Views

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بینگلورو کے اسکول میں عیسائیوں کی مذہبی کتاب ’بائبل‘ پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، اسکول انتظامیہ کی جانب سے بائبل کے حوالے سے والدین سے ایک حلف نامے پر دستخط بھی کروائے گئے ہیں۔

کلیئرنس ہائی اسکول کی انتظامیہ نے حلف نامے میں والدین سے ضمانت لی ہے کہ وہ اسکول کی حدود میں بچوں کے بائبل پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ کے اس عمل پر ہندو برادری نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

ہندو گروپ جناجگروتی سمیتھی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول میں غیر مسیحی بچوں کو زبردستی بائبل پڑھائی جارہی ہے جو کرناٹک کے تعلیمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے حال میں اسکولوں میں ہندوؤں کی کتاب ’بھگوت گیتا‘ نصاب کا حصّہ بنانے کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں