147

پی سی بی نے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر دوبارہ کام شروع کردیا

62 Views

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں عید کی چھٹیوں کے بعد محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر کوچز نے دوبارہ نظرثانی کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل طور مطمئن ہونے کے بعد ہی محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی جانچ کے لیے پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ محمد حسنین نے اپنا بولنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق 15 ڈگری کے اندر کرلیا ہے۔

حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ جس کے بعد پیسر کو پی ایس ایل میچز کھیلنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کر نے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں