133

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالتی کمیشن بنانے کےلیے تیار ہیں، وزیرداخلہ

58 Views

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس جان کوممکنہ خطرے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے تواسے فوری طورپروزارت داخلہ سے شئیرکریں۔حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کے لئے تیارہے۔اپنی سیکورٹی کو سیاسی پروپینگڈے کے طوپر پیش نہ کریں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں۔ اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کرسکتے ہیں جو ان کے فراہم کردہ شواہد اورمعلومات کا جائزہ لے کرآزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں