114

اقوام متحدہ میں ویٹو کا جواز فراہم کرنے کےحق میں قرارداد منظور

24 Views

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرنے کے لئے لازمی طورپرجواز فراہم کرنے کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی۔

اقوام متحدہ 193 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرار داد کے مطابق سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کوکسی معاملے پر ویٹو کا حق استعمال کرنے کے لئے جواز فراہم کرنا ہوگا۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 روز کے اندر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے ویٹو کرنے والے ملک سے جواز مانگا جاسکے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے5 مستقل ارکان امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔ سلامتی کونسل میں اٹھائے جانے والے کسی بھی مسئلے پر اگر کوئی ایک رکن بھی ویٹو کردے تو اس مسئلے سے متعلق قرار داد منظور نہیں ہوسکتی۔

روس اب تک سب سے زیادہ 120 مرتبہ ویٹو کا حق استعمال کرچکا ہے جبکہ امریکا اس معاملے میں 82 مرتبہ مختلف قراردادوں کو ویٹو کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں