115

امریکا کا یوکرینی فوج کو کروڑوں ڈالر کے جنگی ساز و سامان دینے کا اعلان

27 Views

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے مسلسل حملوں پر یوکرین کی مدد کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن نے 80 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس سے مزید امداد طلب کرلی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے 155 ایم ایم 75 ہووٹزر، 72 ٹیکٹیکل گاڑیاں اور 100 سے زائد فینکس گھوسٹ ڈرون سمیت بھاری توپیں اور گولہ بارود کے 14 لاکھ 4 ہزار راؤنڈز یوکرین بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ اس قبل صدر جوبائیڈن نے روسی افواج کے نرغے میں پھنسے یوکرینی عوام کے لیے 50 کروڑ ڈالر مالی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ آئندہ ہفتے کانگریس سے اضافی فنڈنگ کی بھی درخواست کریں گے جس کے لیے ابھی مالیت پر بات چیت ہو رہی ہے اور آئندہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں اس پر غور کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے اس فیصلے کی تائید حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا حاصل ہے اس لیے امید ہے کہ یوکرین کے لیے نئی فنڈنگ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

صدر جوبائیڈن نے روس کے حملے سے فرار ہونے والے یوکرینی باشندوں کو عارضی طور پر امریکا آنے کی اجازت دی ہے تاہم اس کے لیے ان کے پاس امریکی اسپانسر ہونا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے صدر جو بائیڈن نے روس سے وابستہ بحری جہازوں کو امریکی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے سے روکنے کا منصوبے تیار کیا ہے جس پر روس نے تنقید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں