107

باکسر عامر خان سے ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

19 Views

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق باکسر عامر اہلیہ کے ہمراہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کرتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو عامر خان کی اہلیہ فریال محمود نے گزشتہ رات شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسیڈیز کار سابق باکسر سے کچھ فاصلے پر رکی جس میں سے دو افراد اترے اور دورٹے ہوئے عامر خان کی جانب بڑھے۔

مسلح ڈاکوؤں نے عامر خان کے چہرے کی جانب بندوق کی اور 71 ہزار پاؤنڈز (دو کروڑ روپے پاکستانی) مالیت کی قیمتی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

عامر خان نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے نے مجھے اور اہلیہ فریال کو انتہائی خوفزدہ کردیا ہے کیوں کہ ہم بندوق کے زور پر لٹنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

باکسرعامرخان لندن میں لٹ گئے، قیمتی گھڑی چھین لی گئی
انہوں نے کہا کہ کم از کم لندن میں تو بندوق کے زور پر ڈکیتی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ایسا امریکا میں تو ممکن ہے مگر انگلینڈ میں اس کا خیال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں خوش نصیب ہوں کہ زندہ بچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں