120

بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے، مریم نواز

28 Views

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ‏عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہوسکتا، بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا چاہیے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ‏ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے، ذرا سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں