112

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

30 Views

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، فرید احمد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔
دوسری جانب مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں