181

شہبازشریف کے کہنے پر آئی جی پنجاب نے اسمبلی میں پولیس بھیجی، پرویز الہیٰ

41 Views

پارٹی رہنما راجہ بشارت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جتنی عزت اراکین کو دی شریفوں نے 5 منٹ میں سب عزت زمین بوس کردی، اگر پولیس کو ایوان چلانا ہے تو آجائے ادھر بیٹھ جائے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کی کوشش تھی، شریف خاندان ہر بار بد سے بدتر ہو کر آئے ہیں، شریفوں کا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے، استحقاق قوانین کی ن لیگ توہین کررہی ہے اورآج بھی پولیس کے ڈیڑھ سو اہلکار دروازوں پر کیوں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے، جب تک نیا وزیر اعلیٰ حلف نہیں لیتا اس وقت تک پرانا وزیر اعلیٰ بحال ہے، یہ الیکشن ہوا ہی نہیں حمزہ شہباز کے خلاف ووٹ ڈالنے کی جگہ پولیس تعینات تھی، ڈپٹی اسپیکر نے وزیٹر گیلری میں کھڑے ہو کر الیکشن کروایا ہے۔

علاوہ ازیں راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارے 26 اراکین اگر مائنس کردیے جائیں تو ان کے پاس اکثریت نہیں، ابھی اختیار نہیں ملا لیکن غیر قانونی طور پر منتخب وزیر اعلی اختیار مانگتا ہے، ساڑھے تین سال میں ایوان کے وقار میں اضافہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں