118

فوج ملک کیلئے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

24 Views

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اسپیس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قائد نوازشریف کو ’این آر او ٹو‘ دینے کے خلاف پوری قوم کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا اور اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤں گا، نواز شریف نے حکومت میں رہتے ہوئے فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، مینار پاکستان سے تحریک کا پوری طرح سے آغاز کریں گے، اس مرتبہ الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی، ہم نے اپنی فوج کو مضبوط کرنا ہے، فوج اس ملک کے لیے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے اور ہمارے دشمن فوج کو کمزور کرنے کے لیے مسلسل حملے کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ایسے حالات ہیں جیسے کراچی میں ایم کیو ایم کا خوف تھا، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے، پولیس سے ڈرا دھمکا کر زرداری مافیا سندھ میں حکومت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے یہ پتہ چل گیا تھا کہ کچھ اینکرز اور میڈیا چینلز میں پیسہ چل رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے آج عوام کی آواز کوئی بند نہیں کرسکتا، امپورٹڈ حکومت نامنظور ایک بہترین احتجاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں