119

قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو پانچ گول سے شکست دے دی

36 Views

دورہ یورپ کے لیے نیدرلینڈ سے شیڈول پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم نیدرلینڈ نے لگاتار دو گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔

قومی ٹیم نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری پائی بلکہ میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ہیٹرک اسکور کی جبکہ مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا۔ قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف ہی کھیلے گی۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم 29 اپریل کو قومی ٹیم بیلجیئم جبکہ اسپین کے خلاف تین میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد چھ مئی کو وطن لوٹے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں