90

محمد حسنین نے بولنگ ایکشن تبدیل کرلیا

21 Views

حسنین نے بولنگ ایکشن کو درست بنانے کیلئے نیشنل پائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں عمر رشید کی نگرانی میں تربیت کی اور کامیابی حاصل کی۔

نوجوان فاسٹ بولر نے بولنگ ایکشن میں خامی پر قابو پاتے ہوئے سخت محنت کی اور ایکشن کو درست بنایا، جس کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔
مقامی لیبارٹری میں کیے گئے ٹیسٹوں کے بعد اب حسنین کا بولنگ ایکشن 15 ڈگری کے اندر ہے، پی سی بی اب باضابطہ طور پر آئی سی سی سے نظرثانی کی درخواست کرے گا۔

حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے باعث انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچوں سے باہر کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں