110

واٹس ایپ کے نئے فیچر ’کمیونٹیز‘ کا اعلان

22 Views

زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یکساں نوعیت کے مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھتے ہوئے بامقصد اور مفید رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

مثلاً ایک ’’اسکول کمیونٹی‘‘ کے تحت وہ تمام گروپس اور افراد اکٹھے کیے جاسکتے ہیں جن کا تعلق کسی خاص اسکول کی مختلف جماعتوں اور شعبوں سے ہو۔
اس کمیونٹی کے ذریعے عمومی نوعیت کے اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں اور اسکول کے مختلف شعبوں کو ایک دوسرے سے مربوط بھی کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرز پر محلہ کمیٹی یا دفتری امور سے متعلق کمیونٹیز بھی تخلیق کی جاسکتی ہیں اور کام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

واٹس ایپ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں کمیونٹیز فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کروائی ہے:

خبروں کے مطابق، میٹا (سابقہ فیس بُک) میں واٹس ایپ کمیونٹی فیچر پر پچھلے کئی سال سے کام ہورہا تھا لیکن بعض دشواریوں کی وجہ سے یہ فیچر پیش کرنے میں خاصا وقت لگ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں