102

وسیم خان کو آئی سی سی میں نیا عہدہ مل گیا

23 Views

سابق چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ منتخب یوئے ہیں جو اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔
آئی سی سی کے موجودہ جنرل مینجر آلڈرائس نے وسیم خان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وسیم اپنے تجربے سے ادارے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنایا گیا تھا جس کے بعد وسیم خان عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں