89

پاک بھارت کرکٹ بحالی پر کپیل دیو مودی حکومت کی زبان بولنے لگے

22 Views

ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جب دو طرفہ کرکٹ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کی بات ہوتی ہے تو قومی مفاد سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی صورتحال کے باعث حکومتیں ہی کھیل کر فیصلہ کرسکتی ہیں۔ میرا خیال کیا ہے کہ یہ اہمیت کا حامل نہیں ہے البتہ حکومت کی کیا پالیسی یہ زیادہ اہم ہے۔
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور شہریوں کو حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سال 2012 کے بعد سے کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی البتہ آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں سال 23 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیگ راؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کرینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں