86

پی سی بی نے ڈراپ اِن پچز لگانے کا فیصلہ ملتوی کردیا

23 Views

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے ڈراپ اِن پچز تنصیب کرنے کے فیصلے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجود پچز کو ہی اَپ گریڈ کرنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف اور پچ کیوریٹرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں نئے ڈومیسٹک سیزن کے حوالے سے پچز کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری کے لیے برمودہ ڈھاکا گراس کا استعمال کیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے باؤنسی پچز اس لیے تیار کروائی جارہی ہیں تاکہ آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جاسکے اور آسٹریلوی پچز سے ہم آہنگ ہوسکیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے دو ڈراپ اِن پچز منگوانے کا ذکر کیا تھا، جس کی مالیت 37 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

واضح رہے کہ ڈراپ اِن پچز کی خصوصیت یہ ہے کہ ان پچز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں آسٹریلیا اور انگلیڈ سمیت کئی ممالک استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں