99

کراچی کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ

23 Views

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے ڈیزل ہائبرڈبسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ ہوچکی ہے، چین کی بندر گاہوں سے بحری جہاز 120 سے زائد بسیں آج لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپو رٹ منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی، کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل ہائبرڈ انٹرسٹی منصوبے کیلئے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت 240 بسیں کراچی اور 10 لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں