94

کم عمر گیمر نے والد کے انٹرنیٹ پیکج نہ کرانے پر خودکشی کرلی

21 Views

بھارتی شہر جبل پور میں مزدور باپ 14 سالہ بیٹے کے موبائل پر انٹرنیٹ پیکج نہ کراسکا تو اس نے پنکھے سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم عمر لڑکے کی پھندا لگی لاش کمرے سے ملی، ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ بیٹے نے اپنے والد کو انٹرنیٹ پیکج کراونے کا کہا تھا لیکن معاشی حالت خراب ہونے کے سبب وہ نہیں کرا سکا تو کم عمر لڑکے نے خود کشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ پیشے کے اعتبار سے مزدور ہے اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے بیٹے کا گزشتہ چند دنوں سے نیٹ پیکج نہیں کروایا تھا جس کے بعد اُس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مقامی پولیس نے مزید کہا کہ اپنی جان لینے والا لڑکا گیم کا بہت شوقین تھا۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اکثر بچوں اور کم عمر افراد پر گیمز کے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے سبب وہ انتہائی قدم بھی اٹھا لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں