100

کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

19 Views

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی’۔

پولارڈ نے لکھا کہ میں اب بھی 2007 میں اپنے بچپن کے ہیرو، برائن لارا کی قیادت میں انٹرنیشنل ڈیبیو کے دن کو نہیں بھولا، وہ میرون رنگ کو پہننا اور عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرے لیے ایک اعزاز رہا ہے۔
پولارڈ کے کیریئر پر مختصر نظر

آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں سال 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پولارڈ نے 61 میچوں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی جس میں 25 جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 31 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلےباز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں