121

اسرائیل کا دہائیوں بعد پھر بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی بےدخلی کا حکم

18 Views

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپوں اور مسافر یطا کے رہائشیوں نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی فورسز کو جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیل کے انسانی حقوق کے گروپ B’Tselem نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بےدخلی کو روکے جو کئی دہائیوں میں فلسطینیوں کی اتنی بڑی تعداد میں بےدخلی ہے۔

اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپ کی طرف سے یہ کال اسرائیلی ہائی کورٹ کے 1000 سے زائد فلسطینیوں کی بےدخلی کے خلاف درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ مقبوض کبھی قابض کی عدالت سے انصاف کی توقع نہیں رکھ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں