116

افغانستان میں ماہِ شوال کا چاند نظر آگیا، عید آج ہوگی

27 Views

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی شہادات موصول ہوئیں جس کے بعد حکومت نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔

امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، جہاں کل 30واں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر بروز پیر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں