100

امریکا اور جاپان کا خطے میں چینی اثر و رسوخ کے خلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق

22 Views

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن ایشیائی ممالک کے 2 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم فومیو کشیدہ نے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جاپان ایک اہم عالمی رہنما ہے جس کے دفاع کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یوکرین میں جنگ کے باوجود جو بائیڈن انڈو پیسیفک خطے میں اپنی دلچسپی اور وابستگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تائیوان اور ہانگ کانگ میں چین کی جارحیت اور جاپان کی سرحدوں پر جنگی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو سے بھی ملاقات کی۔ صدر جوبائیڈن اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاپان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی حمایت بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں