99

امریکی ریاست نیویارک میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

26 Views

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا۔

فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں